عوام پر پٹرول کا بڑا بم : حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گی۔