پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کو مسلط رکھنے کیلئے لوٹوں کا نامزد الیکشن کمیشن ہر حد تک جائے گا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کو عملی طور پر معطل کیا گیا،فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔