ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،100انڈیکس میں130پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری روز کے آغاز ہوتے ہی پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 13 روپے کمی کے بعد 298 روپے پر آگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار300 ہوگیا۔