یوکرین کا روس کے شہر پرمیزائل حملہ ،3شہری زخمی

یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3روسی شہری زخمی ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین نے شہر بلیگوروڈ کے مرکز اور مضافات میں گراڈ میزائل داغے ۔ حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر کریملن مخالف گروپ نے روسی فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کریملن مخالف گروپ نے ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں دعویٰ کیا کہ روس کے بیلگورود علاقے میں روسی فوجی سازوسامان کو تباہ کیا گیا۔