موٹروے پولیس نے برہان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

موٹروے پولیس نے برہان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون برہان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پولیس نے پشاور کی جانب سے آنے والی مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ۔لیکن ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔ اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کیا گیا۔ برہان انٹرچینج کے قریب ملزمان گاڑی سڑک پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ،برآمد شدہ منشیات میں 17کلو افیون41کلو حشیش شامل ہے ۔ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ بیٹ کمانڈر نفری کے ہمراہ موقع پر موجودتھے ۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات اے این ایف اٹک کے حوالے کر دی گئی ۔