چلڈرن اسپتال میں لواحقین کا ڈاکٹرپرتشدد ،ڈاکڑز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل

چلڈرن اسپتال میں لواحقین کے ڈاکٹر پرتشدد کے واقعہ کیخلاف لاہورکے اسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈزمیں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔چلڈرن اسپتال کے آؤٹ ڈوراورانڈور وارڈ میں ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔میواسپتال ،سروسز، جناح جنرل اسپتال میں ہڑتال جاری ہے۔گنگارام، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن سمیت دیگر اسپتالوں میں کام بند کررکھا ہے۔ ڈاکٹرزکی عدم موجودگی پر دور دراز سے آئے مریض شدید پریشان ہیں،ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ عملے کے تحفظ بل کو فوری منظورکیا جائے ۔