خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور: کور کمانڈر ہاﺅس حملے کی مبینہ مرکزی کردار سمجھنے جانے والی خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے ،رپورٹ کل پیش کر دی جائے گی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کیلیے تفتیشی افسر کو مہلت دیدی ۔ملزمان میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ اور دیگر شامل ہیں ۔