کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کا 55ویں روز

راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن 55 ویں روزبھی جاری رہا ۔پولیس دستوں نے مزاحمت کے بعد مندھری اورچک کڑیہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ڈی پی او راجن پور نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کے ٹھکانے تباہ کرکے پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، پولیس دستوں کی کچی بنوں اورجموں سرگانی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ آپریشن میں اب تک 7ڈاکو ہلاک،43 کوگرفتارکیاگیا،25 ڈاکوئوں نے سرنڈرکیا،9 مغوی بازیاب کرائے گئے۔