جاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جاپانی سفیر نے بتایا کہ چاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ٹویوٹا ایشیا کے صدر یوشیکی کونیشی اور انڈس موٹرزسی ای او علی اصغرجمالی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کواپنی ترقی اورخوشحالی کےایک اہم شرکت دارکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کیلئےسرمایہ کاری کیلئےوسیع مواقع موجودہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹویوٹا کی مقامی سطح پر ہائی برڈگاڑی کی پیداوار خوش آئند ہے، ہائی برڈگاڑیوں سے ایندھن کےدرآمدی بل میں کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے صنعتوں کوسہولیات فراہم کر رہےہیں ، اس موقع پر جاپانی سفیر نے بتایا کہ چاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ ملاقات میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جولائی سےٹویوٹاانڈس موٹرزپاکستان سےگاڑیوں کےاسپیئرپارٹس کی برآمدشروع کررہا ہے، اسپیئر پارٹس کی برآمد سےپاکستان آٹواسپیئرپارٹس کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بن جائے گا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی انجینئرنگ شعبےکی استعداد سےفائدہ اٹھاکراسپئیرپارٹس کی برآمدات کوبڑھایاجائے۔