پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا ہے، اس سے قبل لاہور کی ضلع کچہری میں چودھری پرویز الہٰی کو عدالت نے مقدمے سے بری الذمہ قرار دیا تھا۔ عدالت نے جاری کردہ حکمنامے میں کہا تھا کہ پرویز الہٰی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز لاہور سے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا، جنہیں عدالت میں آج پیش کیا گیا۔