سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ
4000 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں 08 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1975 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔