ملک میں جمہوریت کا پودا تناور درخت بن گیاہے، حکومت جانےکی افواہیں دم توڑچکی ہیں۔ راجہ پرویزاشرف

لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرراجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے لئے پیپلزپارٹی کو ارکان کی خریدو فروخت کی ضرورت نہیں ہے ہمارے ووٹ پورے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے حکومت جانے کا بہت شورتھا لیکن آج سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں جس سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں اورپیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں بھی اپنی اکثریت ثابت کرے گی،کس کی شکست اور کس کی فتح ہوگی اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا