پاکستان کوایران سےگیس پائپ لائن منصوبہ کو آگےنہیں بڑھانا چاہیے۔ وکتوریا نولینڈ

واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگومیں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں توانائی کی کمی کےبحران سے آگاہ ہےتاہم گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی حکومت الگ موقف رکھتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ درست نہیںپاکستان کوایران سےگیس پائپ لائن منصوبےپراحتیاط برتنی چاہیے۔ایران دوسرے ممالک کومدد فراہم کنے کے وعدے پرقائم نہیں رہتا۔پاک بھارت تجارت کےبارےمیں انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت تجارت خوش آہند ہے خطےمیں استحکام کیلئے پاک بھارت تجارتی معاہدوں کومزید آگےبڑھنا چاہے۔