امریکی تنصیبات پر بڑے سائبر حملوں کے خطرے نے نیندیں حرام کررکھی ہیں، ان حملوں سے پورا ملک مفلوج ہوسکتا ہے۔امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا

امریکی ریاست کینٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ کو روزانہ ہزاروں سائبرحملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس کی ایجنسیزاوراداروں کی انفارمیشن کونقصان پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ حملے نہ صرف امریکہ کے حکومتی اورمالی نظام کو مفلوج بھی کرسکتے ہیں۔ لیون پنیٹا نے اعتراف کیا کہ ان حملوں کے خطرے نے ان کی نیندیں اڑادی ہیں۔ امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ عراق جنگ کے بعد صومالیہ، یمن اور شمالی افریقہ کے دہشتگرد امریکہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے امریکہ کو سائبر اور خودکارسسٹم اورسپیشل آپریشن فورسزکواپ گریڈ کرنا ہوگا۔