صدر پاکستان کو تسلیم نہ کرنا، آئین کی توہین ہے۔ فردوس عاشق اعوان

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں، لیکن کوئی بھی نظام کو گرانے کے لئے تیار نہیں۔ جمہوریت کے استحکام کے لئے سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایک شخصیت صدر مملکت پر اعتماد نہیں کرتی، یہ صدر کی نہیں، آئین کی توہین ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ صدر ٹکراؤ کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اورپیپلزپارٹی اداروں کا استحکام چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔