خیبر پختونخواہ میں سینیٹ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا پلڑا بھاری رہا اوراس کے پانچ امیدوارسینیٹرز منتخب ہوگئے

خیبر پختونخواہ میں ووٹنگ کا سلسلہ صبح نو بجے شروع ہوکر مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر کے بعد ختم ہوا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلا ووٹ جمیعت علمائے اسلام ف کے رکن شاہ حسین نے کاسٹ کیا۔ خیبر پختونخواہ سے سینٹ کی بارہ نشستوں پر اے این پی نے پانچ، پیپلزپارٹی نے چار، جمیعت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ق نے دو دو نشستیں حاصل کیں۔ سینیٹ کی سات جنرل نشستوں پر اے این پی کے تین امیدوارشاہی سید، باز محمد خان، اور اعظم ہوتی جبکہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے دو امیدوارسیف اللہ بنگش اور احمد حسن، جمیعت علمائے اسلام کے طلحہ محمود اور مسلم لیگ ن کے نثار خان مالاکنڈ کامیاب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پراے این پی کی زاہدہ محمود اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں۔ اسی طرح ٹیکنو کریٹس کیلئے اے این پی کے الیاس بلور اور پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر کامیاب ہوئے۔ سینیٹ کی اقلیتی نشست پر بھی اے این پی کے امر جیت سنگھ کامیاب ہوئے۔