کراچی کا امن دہشت گردوں نے تار تار کردیا. دوگھنٹوں کے دوران9 افراد کی زندگیاں چھین لی. ہلاکتوں کی تعداد12.
قائد کا شہر امن کو ترس گیا. جن سڑکوں پر زندگی دوڑتی تھی. وہاں اب موت کا راج ہے. ہنستے مسکراتے چہروں پر خوف کے سائے ہیں. گھر سے نکلنے والے کو یہ بھی معلوم نہیں کہاں زندگی کی شام ہوجائے. آج کا سورج بھی شہر کیلئے امن لے کر طلوع نہ ہوا. صبح ہوتے ہی دہشت گردوں نے سکون پھر غارت کردیا. دو گھنٹوں میں 9 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے گئے. ماڑی پور قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی. چند منٹ بعد ہی اورنگی ٹاؤن گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، 3 افراد جان سے گئے. جاں بحق ہونیوالوں کے پیارے ابھی لاشے بھی نہ اٹھا پائے تھے کہ انسانیت کے دشمنوں نے شاہ فیصل کالونی میں دہشت پھیلادی ،،،،فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن جاںبحق ہوگیا. ٹارگٹ کلرز نے اگلا نشانہ نیو میانوالی کالونی کو بنایا جہاں خاتون سمیت 3 افراد جان گنوا بیٹھے، سیکیورٹی ادارے لاپتہ، حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں. دہشت گردوں کا جہاں دل کرتا ہے. خون کی ہولی کھیل کر چلے جاتے ہیں. پیاروں کو کھونے والوں کے لبوں پر بس ایک سوال. ہم کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کریں.