معروف رومانوی شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 41 برس بیت گئے لیکن ان کی غزلیں آج بھی زبان زد عام ہیں۔
آٹھ دسمبرانیس سوپچیس کوبھارتی شہرانبالہ میں پیدا ہونے والے ناصرکاظمی کی غزلیں اورگانے زبان زد عام ہوئے ۔ ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا. ناصر کے اظہار میں شدت اور کرختگی نہیں بلکہ احساس کی ایک دھیمی جھلک ہے. ناصر کاظمی شاعری کو زندگی بنا کر اسی میں مگن رہے۔ ان کے اشعار سر اور تال کے ساتھ مل کر سماعتوں تک پہنچتے ہیں تو ایک دل کا موسم بھی تبدیل ہوجاتا ہے. آج ناصر کو ہم سے بچھڑے اکتالیس برس ہوگئے لیکن اس کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب تک اردو زندہ ہے ناصر کاظمی ایک تازہ شاعر کی حیثیت سے پہچانے جاتے رہیں گے.