قومی اسمبلی میں پرنسپل آف پالیسی کی سالانہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر صدر آصف علی زرداری کے مواخذے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل انتیس کے تحت صدر مملکت ہر سال قومی اسمبلی میں پرنسپل آف پالیسی کی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہیں. صدر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایوان کو غربت اور سود کے خاتمے،تعلیمی اصلاحات،زرعی ترقی ،معاشی پالیسی،تیز تر انصاف کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے ،،لیکن گذشتہ چار سال سے یہ رپورٹ پیش ہی نہیں کی گئی. صدر ممکت پرنسپل آف پالیسی کی سالانہ رپورٹ پیش نہ کر کے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں. لہذا عدالت آرٹیکل سنتالیس کے تحت صدر کے مواخذے کے احکامات صادر کرے.