راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کوچودہ سوکنال اراضی سیکنڈل کیس سے بری قراردیتے ہوئے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج چوہدری عبدالحق نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی احمد ریاض سمیت 12ملزمان کے خلاف چودہ سوایک کنال اراضی اسکینڈل کی سماعت کی۔ نيب کيجانب سے کيس کے مرکزی ملزمان ملک رياض اور انکے صاحبزادے علی احمد رياض کيخلاف ريفرنس واپس لينے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے رپورٹ داخل کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس تمام معاملے سے ملک ریاض اورعلی احمد ریاض کا کوئی تعلق نہیں۔ بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کوبری کرتے ہوئے نیب کوریفرنس سے بھی ان کے نام خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران گرفتار ملزم پٹواری راضون احمد نے عدالت ميں دوکروڑ تیس لاکھ روپے کا پے آرڈربھی جمع کرايا جس پرعدالت نے ملزم کی پلی بارگين کی درخواست منظورکرلی۔