جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد عناصر خواہ کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں رینجرز کے آپریشن کا ہدف ہیں: ترجمان رینجرز

Mar 02, 2015 | 21:14

Waqt News
ترجمان رینجرز نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے بلا تفریق کارروائی کرتی رہے گی، ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے متواتر لگائے جانیوالے الزامات حقائق کے منافی ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی کیلئے جاری آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد عناصر خواہ کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں، رینجرز کے آپریشن کا ہدف ہیں، پاکستان رینجرز سندھ اپنا آپریشن بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ چند روز میں گرفتار کئے گئے افراد گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں، جن میں ٹارگٹ کلنگ نمایاں ہے۔
مزیدخبریں