ٹورنامنٹ میں ان رہنےکیلئےآج شاہینوں کوہرصورت ٹائیگرزپرجھپٹناہو گا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ڈو این ڈائی کی صورت اختیار کرگیا
جیو یا مرو،،، آج ڈر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،،، ۔۔۔ پاکستان کے لیے بنگلا دیش کے ساتھ آج ہونے والا میچ ناک آؤٹ بن گیا، پاکستان ہارا تو ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا۔ آج بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا،ایونٹ میں بالرز نے تو اپنا آپ منوا لیا،،، لیکن بلے بازوں کیلئے آج کا میچ بڑے امتحان سے کم نہیں،،، شاہینوں کی بیٹنگ نے دھوکا دیا تو باؤلرز بھی کچھ نہیں کرسکیں گے۔۔۔ شعیب ملک، عمر اکمل اور سب سے بڑھ کر بوم بوم آفریدی کو فارم میں آنا ہو گا،پاکستان کے اوپنر اور ٹاپ آرڈر اب تک ٹیم کو ایک مستحکم آغاز دینے میں ناکام رہا،،، ایونٹ میں دونوں میچوں میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے بعد میں آنے والے بلے بازوں پر شدید دباؤ ڈالا،، اوپنر شرجیل خان جلوہ دکھانے میں ناکام رہے، جبکہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا حصہ بننے والے خرم منظور نے دو میچوں میں دس اور صفر کے سکور کے ساتھ اپنے انتخاب پر اٹھنے والی انگلیوں میں اضافہ ہی کیا۔۔بنگلہ دیش سے شکست کی صورت میں پاکستان کو واپس گھر آنا ہو گا، بنگال ٹائیگرز گزشتہ سال پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی بھی باآسانی جیت لیا تھاٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں بار آمنے سامنے آئیں جس میں سے 7میچز پاکستان نے جیتے، ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 6بجے کھیلا جائےگا۔
ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا،،، دونوں ٹیموں میں ہونے والے آٹھ میچز میں پاکستان نے سات جبکہ بنگلہ دیش نے واحد ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کیا
پاکستان ٹیم اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلا ٹاکرا دو ہزار سات کے ورلڈ کپ میں ہوا جو پاکستان نے چار وکٹوں سے اپنے نام کیا،،، اس کے بعد دوہزار آٹھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا گیا جو پاکستان کے نام رہا، اس کے بعد دوہزار دس کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں، یہ میچ بھی پاکستان نے اکیس رنز سے اپنے نام کیا۔۔ دوہزار گیارہ کے ورلڈ کپ میں ہونے والا مقابلہ بھی یکطرفہ تھا،، پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف پچاس رنز سے فتح حاصل کی، دوہزار بارہ کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے پھر آٹھ وکٹوں سے بنگلہ دیش کو زیر کیا۔۔۔ دوہزار چودہ کے عالمی میلے میں پاکستان نے پچاس رنز سے بنگلہ دیش کو ہرایا، دوہزار پندرہ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلہ دیش نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف فتح سمیٹی۔۔۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے شائقین انتہائی پرجوش نظر آ رہے ہیں، شائقین شاہد آفریدی کو فارم میں دیکھنے کی توقعات لگائے بیٹھے ہیں
شائقین کا جوش وخروش دیکھ کر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کی اہمیت کا انداذہ لگایا جا سکتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایشیا کپ جیتنے کی دوڑ میں رہنا ہے تو بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنا ہوگا