Microsoft کےمالک بل گیٹس ایک مرتبہ پھردنیاکےامیرترین شخص قرارپائےہیں
دنیا کے امیر ترین افراد میں مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس پچھتر ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قررا دیے گئے ہیں ،،اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کینیڈا کے ارب پتی امانیکو اورٹیگا سڑسٹھ ارب ڈالر کے مالک ہیں،امریکہ کے وارن بفٹ ساٹھ اعشاریہ ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ،،فیس بک کے مالک مارک زکر برگ چوالیس اعشاریہ چھہ ارب ڈالر کے مالک ہیں اور ان کی پوزیشن اس لسٹ میں چھٹی ہے سعودی شہزادے ولید بن طلال کی دولت کا اندازہ سترہ اعشاریہ تین ارب ڈالر لگایا گیا ہے وہ اس فہرست میں اکتالیسویں نمبر پر ہیں ،،چینی ارب پتی جیک ما جو اب سے بیس سال قبل بارہ ڈالر مہینہ کی نوکری کرتے تھے بیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے مالک ہیں ،،جیک ما اس فہرست میں تینتیسویں نمبر پر ہیں دنیا کے سو امیر ترین افراد میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں