افغان شہرجلال آبادکےڈپلومیٹک ایریا میں 2 بم دھماکوں میں کم از کم 2افغان شہری ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے
مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد کے ڈپلومیٹک ایریا میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے بعد بھارتی قونصل خانے پر فائرنگ بھی کی گئی،،افغان سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جو دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا ،،دھماکے جہاں ہوئے وہاں پاکستان ،ملائیشیا ،مصر اور دیگر ممالک کے قونصل خانے بھی موجود ہیں ،،ابھی تک دھماکوں اور فائرنگ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ،،واقعے کے بعد ڈپلومیٹک ایریا کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اس جانب جانیوالے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ،،سفارت خانوں پر حفاطتی عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے