کراچی قومی معیشت کا مرکز ہے۔ سندھ بھر میں حالات معمول پر لانے تک کوششیں جاری رہیں گی, آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آئے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کورہیڈکوارٹرز اور ملیر گیریژن کا دورہ کیا ، کورہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کے سکیورٹی حالات پر بریفنگ دی گئی ، انہیں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا ، آرمی چیف نے کراچی شہر میں سکیورٹی کے حالات میں بہتری لانے کیلئے رینجرز کے کردار کو سراہا ، ان کا کہناتھاکہ کراچی قومی معیشت کا مرکز ہے ، یہاں پر امن کا ملک کی سلامتی اور استحکام سے گہرا تعلق ہے ، انہوں نے کراچی اور سندھ بھر میں حالات معمول پر آنے تک فوج کے اقدامات جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا ،، ملیر گیریژن میں فوجی افسروں سے خطاب میں آرمی چیف نے ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے انکی پیشہ ورانہ تیاریوں کو داد دی