سازوں کواسلحہ لابی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے خوفزدہ ہوئے بغیرگن کنٹرول کیلئے اصلاحات کرنی چاہئیں;ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں ’گن کنٹرول‘ کے لیے اصلاحات کرنی چاہیے۔قانون سازوں کے ایک گروپ پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ملک کی طاقتور اسلحہ لابی ’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘ سے خوفزدہ ہوئے بغیر گن کنٹرول کے موجودہ قوانین میں اصلاحات کے لیے متحرک ہونا چاہیے۔ اپنی سیاسی پارٹی ری پبلکن کے موقف کے برعکس ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اس تناظر میں ایک جامع اور مفصل اصلاحاتی بل متعارف کرانا چاہیے۔ ری پبلکن سیاستدان ٹرمپ کے اس بیان کو اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کی ان کوششوں کے لیے ایک امید قراردے رہے ہیں جن کے تحت وہ امریکا میں اسلحے سے متعلق قوانین کومؤثربنانے کی کوشش میں ہے۔