روس نے نئی نسل کا مہلک اور جدید ترین ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے سالانہ خطاب میں آواز کی رفتار سے بیس گنا زیادہ تیزی سے سفر کرنے والے اس جدید ترین ہائپر سونک میزائل کا انکشاف کیا،،انہوں
نے تقریر کے دوران میزائل تجربات کی مختلف ویڈیوز بھی دکھائیں،،صدر پیوٹن کاکہناتھا،،کہ ایک وقت تھا،،کوئی ہم سے بات نہیں کرنا چاہتاتھا،،لیکن اب دنیا کو ہماری بات سننا ہوگی،،روسی صدر نے کہا،،کہ نہوں نے دو ہزار چار میں ہتھیاروں کی نئی جنریشن کی تیاری کا وعدہ کیا تھا،،جس کو پورا کردیا ہے،،صدر پیوٹن کاکہناتھا،،کہ ایسا میزائل کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے،،انہوں نے اس میزائل کو آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا،،کہ میزائل کی رفتار نے اس کو کسی بھی فضائی اور دفاعی نظام کے مقابلے میں ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،،