محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اوربادل برسیں گے
ملک بھرمیں موسم نے کروٹ بدل لی،، گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا،،جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت دوبارہ نیچےآ گیا،، اور موسم دلکش اور خوشگوار ہو گیامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں اور بھی بادل گرجیں گے، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،، جبکہ کوہاٹ، بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہا،، تاہم کوئٹہ، قلات، مالاکنڈ، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں چھبیس زیارت میں سترہ، بھکر،پاراچنار میں دسملی میٹرریکارڈ کی گئی۔