برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج ہوگیا
یورپ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گرگیا،، گزشتہایک ہفتے سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 50 ہوگئی،، برطانیہ بھرمیں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،، برفباری کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں،، جبکہ ہزاروں پروازیں منسوح ہیں،،ہیتھروایئرپورٹ سے ساڑھے 300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں،،
خراب موسم اوربرف باری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے،، برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں 5، رومانیا اور لیتھوینیا میں 3 ،3 اور فرانس میں 4 افراد ہلاک ہوئے،،
پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے،،