سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد
محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر شمیت تمام ملزمان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ شرجیل میمن اور دیگر نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواستیں دائر کیں ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان چاہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔درخواست ضمانت مسترد ہونے والوں میں سابق سیکریٹری ذوالفقار شہلوانی، منصور راجپوت اور سارنگ چانڈیو سمیت نجی کمپنی کے ملازم گلزار علی اور عمر آفریدی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ شرجیل میمن کے وکلا نے درخواست میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا تھی