پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 87 فیصد اضافہ
رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل ) کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 87 فیصدزیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق تلاش اورپیداوارکی سرگرمیوں میں چیلنجوں سے مؤثرانداز میں نمٹنے کے نتیجے میں مالی سال 2017ـ18کے ابتدائی چھ ماہ میں کمپنی کو22024 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کو 11797 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ملا تھا۔یوں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمپنی کو 87فیصد زائد ?مدنی ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران فی حصص آمدنی 11.17 روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں فی حصص آمدنی 5.98 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کے آپریشنل اخراجات میں 15 فیصداورنیٹ سیلز میں تقریباً 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا