کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے رالے نمایاں بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میری اپنی ٹیم کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور یہ ٹیم ایک فیملی کا روپ دھار چکی ہے،خواہش ہے کہ یہ ٹیم ایک بار ٹرافی اٹھائے تاہم پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔کیون پیٹرسن نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہترین ٹیم بنانے کا سہرا کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے پاس سرفرازاحمد جیسا باصلاحیت کپتان موجود ہے جس میں کرکٹ کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے اور تمام کھلاڑی انہیں پسند کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔انہوں نے کہا کہ یہ دانشمندانہ فیصلہ ہو گا کہ سرفراز احمد پر سے دبا ؤ ختم کرتے ہوئے ان سے کہا جائے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔