ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے اتحاد کرلیا
ڈاکٹر فاروق ستار اور خالدمقبول صدیقی نے نیشنل پریس کلب ، اسلام آباد میں میڈیا کو مشترکہ بریفنگ دی ، پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کا کہناتھاکہ ثالثوں اور مصالحت کاروں کی کوششوں اور دونوں دھڑوں کے کچھ براہ راست رابطوں کے بعد طے پایا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم کا ووٹ بنک تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا ،، سینیٹ میں ایم کیوایم کے پانچ مشترکہ امیدوار ہوں گے ، کامران ٹیسوری اور فروغ نسیم جنرل نشستوں پر جبکہ عبدالقادر خانزادہ ٹیکنوکریٹ ، ڈاکٹر نگہت شکیل خواتین کی اور سنجے پروانی اقلیتی نشست کے امیدوار ہوں گے ,ایم کیوایم بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ دونوں دھڑوں نے ایک خاندان کی طرح آگے بڑھنا ہے ، بات چل نکلی ہے تو باقی مسائل بھی حل ہوجائیں گے ,خالدمقبول صدیقی کی طرف سے کامران ٹیسوری کو فاروق ستار کا امیداوار قرار دینے کے نکتہ پر پی آئی بی گروپ کے سربراہ نے واضح کیا کہ یہ ایک شخص کا نہیں 35 رکنی رابطہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا ، نیوز بریفنگ کے اختتام پر دونوں دھڑوں کے رہنماء میڈیا کے سامنے اظہاریکجہتی کااظہار کرتے بھی نظر آئے