بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد اب بھارت کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے: مشعال ملک
مشعال ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب بھارت کو بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنا چاہیئے تاکہ وہ بھی اپنے اہلخانہ سے مل سکیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے تین روز قبل حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔ بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر گذشتہ رات پونے نو بجے عمل میں آئی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا۔