سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر، اتوار کو پہنچیں گے

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کو ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچنا تھا تاہم ان کے دورے میں تاخیر ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد متوقع تھی، ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے مطابق وہ اب اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل وہ کل بروز ہفتہ بھارت کادورہ کرسکتے ہیں تاہم حتمی تفصیلات بدستور زیرغور ہیں۔ عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کےاقدامات کرنا ہے۔