کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب شین واٹسن 33 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، احسن علی کو بھی 17 رنز پر شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا۔ روسو 35 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔