پیرو میں شدید زلزے کے جھٹکے، شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے

پیرو میں اس زلزلے کے باعث شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ امریکی زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیرو کے جنوبی شہر خُولیاکا سے تقریباﹰ 70 کلومیٹر شمال مغرب میں آیا۔ زلزلے کا مرکز 250 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا، جبکہ ان زلزلوں کے نتیجے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے مشرقی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔