بھارتی پائلٹ کی رہائی، اقوام متحدہ کا پاکستان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کریں، پاکستان اور بھارت تعمیری بات چیت جاری رکھیں۔ انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک چاہئیں تو کشیدگی کے خاتمے میں کردار کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے تین روز قبل حراست میں لیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔ بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر گذشتہ رات پونے نو بجے عمل میں آئی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا۔