حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کی نامزد شاخیں آج اور کل کھلی رہیں گی

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کے لئے ملک بھر میں بینکوں کی نامزد شاخیں آج (ہفتہ) اور کل (اتوار) کھلی رہیں گی۔عازمین حج مقررہ بینکوں میں اپنی درخواستیں بدھ تک جمع کروا سکتے ہیں۔اپنی درخواستیں جمع کرانے والے عازمین حج کے کوائف وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں اور متعلقہ معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔درخواست گزار اپنے کوائف میں کسی غلطی کی تصحیح کیلئے متعلقہ بینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔