کراچی میں آج تیز بارش کا امکان، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

کراچی: وادی کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شہر قائد میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔