وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ہیروہیں‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھارتی پائلٹ کے جانے سے طوفان آ جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا ہے، وہ پاکستان کے ہیرو ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے۔