پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں‘ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری جانی ومالی قیمت چکائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل میں پیشرفت کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن واستحکام کا خواہشمند یے کیونکہ جنگ دونوں ایٹمی طاقتوں کے لیے خودکشی کے مترادف ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے اور ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری جانی ومالی قیمت چکائی ہے۔