ڈاکٹرعبدالصمد 4 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے
پشاور: احتساب عدالت نے ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کو 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرمکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران نیب کے وکیل کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مزید تحقیقات کررہے ہیں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا جائے۔ بعدازاں احتساب عدالت نے ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کو 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت نے گزشتہ پیشی پر ڈاکٹرعبدالصمد کو 5 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا تھا۔ نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبد الصمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آرکیالوجیکل سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں۔