’جو نہیں پتا اس میں ٹانگ نہ اڑائیں‘: فواد چوہدری بالی وڈ شخصیات پر برس پڑے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے بجائے اسے بڑھاوا دینے پر بالی شخصیات پر برس پڑے۔ بھارتی جارحیت صرف پاک بھارت سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ بھارتی فلمی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر بیان بازی میں پیش پیش ہیں اور ایسے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بالی وڈ شخصیات کی نفرت انگیزی پر برہم ہوگئے۔ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھاری پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے گفتگو کی جس پر فواد چوہدری نے انہیں کرارا جواب دیا۔ بھارتی اداکارہ کی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’بالی وڈ والے سب سے بہتر یہ چیز کرسکتے ہیں کہ جو ان کی سمجھ سے باہر ہیں ان مسائل میں ٹانگ نہ اڑائیں، وہ بنیادی مسئلوں کو نہیں سمجھتے‘۔