بلاول بھٹو کا یوم بلوچ ثقافت پر بلوچ عوام کے نام مبارک باد کا پیغام
پاکستان پیپلز پا ڑٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچ ثقافت کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلوچ عوام سمیت پوری قوم کو یومِ بلوچ ثقافت مبارک با د دی ہے ۔ پی پی پی چیئرمین بلاول نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ عوام بہادر، وسیع القلب اور محبِ وطن پاکستانی ہیں۔پاکستان کے تمام ثقافتی پھول اسلامی و انڈس تہذیب کے امتزاج کے رنگ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم متحد اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں، ہم میں سے ہر فرد پاکستان ہے۔پاکستان آج 22 کروڑ رنگوں پر مشتمل ایک روشنی کا نام ہے ۔