وزیر اعظم 20 مارچ کو وی آئی پی جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 20 مارچ کو وی آئی پی جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ ساری دنیا بھارت کو انتہا پسند مانتی ہے، بھارت کے سارے اینکر میدان جنگ میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کا ٹینڈر دینے جا رہے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس پیر سے بھارت روانہ ہوگی۔ ترکی سے معاہدے ترک کرنسی میں ہوں گے، 20 مارچ کو وی آئی پی جناح ایکسپریس کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عالمی معیار کے مطابق پٹری کو اسٹینڈرڈ گیج پر کریں گے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے سے نقصان کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رحمٰن بابا اور سکھر ایکسپریس بہت کامیابی سے چل رہی ہیں، 8 ٹرینیں 14 ٹرینوں تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے 4 ماہ میں ایک ارب روپے کمائے، پاکستان کے اندر ریلوے کا جال بچھا دیں گے، ایئر پورٹ بند ہونے کے بعد ریلوے نے کمی پوری کی۔