وژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں اور ان کے سامنے سبزہ زار ہو: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا وژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو اور بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زار کے لیے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مستقبل کے شہروں سے متعلق میرا ایک وژن ہے، میرا وژن ہے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زار کے لیے زیادہ جگہ مختص کی جائے، پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہماری زرعی اراضی کھا گئیں۔