بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلادیں گے: وزیرریلوے شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلادیں گے، دشمن کو پاک فضائیہ کا اچھی طرح انداز ہوگیا، جارحیت قبول نہیں، امن کے جواب میں امن ہی ملے گا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جبکہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے،پائلٹ چھوڑنے پر خورشید شاہ سمیت کئی لوگ تنقید کررہے ہیں ،عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر بہترین سٹروک کھیلا ، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی ساری بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاورآسام تک ہے بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پابندی کی وجہ سے ایمرجنسی میں 25 فیصد زیادہ مسافر ٹرین کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کشمیر میں گولہ باری جاری ہے، کشمیر کا بچہ بچہ جام شہادت کیلئے تیار ہے، ہم تعداد میں کم ہیں، مگر معیار میں وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا میدان جنگ میں تھا، ہمارے میڈیا نے ذمیداری کا مظاہرہ کیا، مودی کی بیماری اسلام دشمنی ہے، بھارت ایک انتہا پسند ریاست بن چکی ہے، بھارت کا امیج دنیا میں خراب ہوا ہے ہمارا بہتر ہوا ہے، ہماری میزائل قوت بھارت سے بہت زیادہ ہے۔