بھارت میں قید شاکر اللہ کی میت پاکستان پہنچا دی گئی
بھارتی جیل جے پور میں قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پہنچا دی گئی ،بھارتی انتہاپسندوں نے اپنی جارحیت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی قیدی شاکراللہ کو 20 فروری کی صبح پتھر مار مار کر ہلاک کیا تھا، ہفتہ کو بھا رتی حکام کی جا نب سے شاکر اللہ کی میت وا ہگہ با رڈر پر پا کستان کے حوا لے کی گئی تھی،اس حوالے سے بھارتی حکام کو تفتیش کرنے اور حقائق سامنے لانے پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جیل میں موجود بھارتی قیدیوں کے پاس پتھر کیسے آئے اور اس وقت جیل حکام کہاں تھے،شاکر اللہ 2001سے بھارتی جیل میں قید تھے جہاں انہیں 18سال بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیاجس پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔