نیب لاہور کا علیم خان کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

لاہور:قومی احتساب بیورولاہور کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے گلبرگ کے علاقے میں واقع دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر پر چھاپہ کے دوران نیب اہلکاروں نے فارن بینک اکائونٹس، دبئی میں فلیٹس اور چیکس کی معلومات اکٹھی کرلی گئیںہیں۔ جبکہ علیم خان کی ایک درجن سے زائد جائیدادوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔نیب نے علیم خان کے پرسنل اسسٹنٹ طارق شبیر کے دفتر سے بھی اہم دستاویزات قبضہ میں لی ہیں جبکہ علیم خان کے مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق منان اور نمیر حمید خان سے متعلق ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔نیب لاہور نے پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم خان کے خلاف تحقیقات مزید تیز کردی ہے اور احتساب عدالت کو بھی ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔دوسری جانب رپورٹس کے مطابق علیم خان نے نیب کے چھاپے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔